یااللہ رحم فرما، انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی، 95پاکستانی لقمہ اجل بن گئے، کہرام مچ گیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں۔ کورونا وائرس سے 95 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 795 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 63 ہزار 125 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 720 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 62 ہزار 557، سندھ میں 3 لاکھ 96 ہزار 918، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 47 ہزار 452، بلوچستان میں 31 ہزار 69، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 615، اسلام آباد میں 90 ہزار 93 جبکہ آزاد کشمیر میں 26 ہزار 421 کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 233 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.24 فیصد رہی۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 63 لاکھ 93 ہزار 404 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 233 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 59 ہزار 491 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 275 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 172 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 168، خیبرپختونخوا 4 ہزار 524، اسلام آباد 811، گلگت بلتستان 150، بلوچستان میں 331 اور آزاد کشمیر میں 641 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ دوسری جانب ملک بھر میں بھی کورونا وائرس کے مختلف ویرئینٹس موجود ہیں جن سے نمٹنے کے لیے طبی ماہرین ویکسینز تیار کرنے میں مصروف ہیں جبکہ پاکستان بھر میں بھی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔ طبی ماہرین نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button