کراچی میں 106 سالہ خاتون نے کورونا کی ڈیلٹا قسم کو شکست دے دی

کراچی(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں۔ کراچی کی رہائشی 106 سالہ خاتون حسین بی بی کورونا کے بھارتی ویرئینٹ ڈیلٹا سے صحت یاب ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق معمر خاتون شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری کے تحت چلنے والے کوویڈ سینٹر میں زیر علاج تھیں، خاتون کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے۔جبکہ معمر خاتون کے صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال میں ان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اس موقع پر خاتون کے اہل خانہ سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ برس ستمبر میں

کورونا کا ڈیلٹا ویرئینٹ سب سے پہلے بھارت میں سامنے آیا تھا جس کے بعد بھارتی وزارت صحت نے اسے ”ڈبل میوٹنٹ” کا نام دیا تھا۔چینی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ڈیلٹا ویرئینٹ سے متاثرہ لوگوں پر وائرس کی گزشتہ قسم کے مقابلے میں ہزار گنا زیادہ اثر ہوتا ہے جب کہ اس ویرینٹ سے متاثرہ لوگوں میں علامات ظاہر ہونے کا وقت بھی انتہائی کم ہے۔واضح رہے کہ اب دنیا بھر میں ڈیلٹا کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کا آغاز بھارت سے ہوا تھا۔ خیال رہے کہ شہر قائد کراچی میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز بے قابو ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق اس وبائی مرض میں مبتلا افراد کی شرح گئی گنا بڑھ گئی ہے۔ کورونا وائرس کے کیسز کی شرح بڑھنے سے شہر میں روزانہ درجنوں آپریشن ملتوی کیے جا رہے ہیں۔ کراچی کے مختلف اسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد تین گنا بڑھ گئی۔ ڈیلٹا وئیرئینٹ کی وجہ سے کراچی کے اسپتالوں پر دباؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ کورونا وائرس کے ڈیلٹا وئیرئینٹ کی وجہ سے جتنے زیادہ کیس بڑھیں گے اُتنی ہی زیادہ اموات کا خدشہ ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button