تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارشیں ، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آج جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم شام /رات کے اوقات میں کشمیر، بالائی /وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔ ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم صبح اور شام /رات کے اوقات میں کشمیر، بالائی /وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔اسی طرح جمعہ اور ہفتے کو اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہصبح اورشام/رات کے اوقات میں تیز

ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب ، خیبر پختونخوا ،شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):پنجاب:لاہور( شاہی قلعہ 106،لکشمی چوک 92، تاج پورہ 90، چوک ناخدا ،فرخ آباد80، ائیر پورٹ 71، مغل پورہ 53، نشتر ٹاون45،اقبال ٹاؤن ، گلبرگ 43، اپر مال 42، ثمن آباد38، سٹی 36، جوہر ٹاؤن31،گلشن راوی 30، جیل روڈ 11)، اوکاڑہ 30، قصور 28، راولپنڈی (شمس آباد، چکلالہ 24)، اسلام آباد(سید پور22، بوکرہ 17، زیرو پوائنٹ 05)، سرگودھا 22، نارووال19جہلم 15،منڈی بہاؤالدین 13، منگلہ 12، مری 10، حافظ آباد 06، جوہر آباد 05، ، سیالکوٹ (ائیرپورٹ 03)،گوجرانوالہ، فیصل آباد03،بلوچستان: ژوب 50، خیبر پختو نخوا:پٹن 37،مالم جبہ ، کاکول 18،کالام 12،سیدو شریف 08،تخت بائی 03،بالاکوٹ ، زیریں دیر، پاراچنار، پشاور 02، دروش، میر کھنی 01،کشمیر: راولاکوٹ 28،گڑھی دوپٹہ17، کوٹلی 15، مظفر آباد(سٹی، ائیر پورٹ 14)،گلگت بلتستان:بگروٹ 05، بونجی اور گلگت میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت44 ، دا لبندین، نو کنڈی 43 ، سکھر، روہڑی اور دادو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button