شہباز شریف کو آگے لائیں ورنہ دیر ہو جائے گی، سینئرپارلیمنٹیرینز کا نوازشریف کو مشورہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف صحافی نعیم اشرف نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ن لیگ کے سینئر پارلیمنینٹرین نے نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ آزاد کشمیر اور سیالکوٹ میں شکست کے بعد بھی پالیسی نہ بدلی تو پارٹی بکھر جائے گی۔سینئر پارلیمنٹیرینز نے نواز شریف کو کہا ہے کہ آپ کے پاس 4 ماہ کا وقت ہے۔دسمبر سے پہلے شہباز شریف کی مفاہمتی پالیسی کو اپنانا ہوگا۔ایک سابق وزیر نے بتایا کہ نواز شریف اس وقت صرف مریم نواز کی سیاست کو دیکھ رہے ہیں۔سینئر لیگی رہنما کے خدشات کے جواب میں نواز شریف نے مریم نواز کے سیاسی مستقبل کی فکر کا اظہار کیا جس پر سابق وفاقی وزیر نے

بتایا کہ ان کے ساتھ ساتھ کچھ اور سینئر پارٹی رہنما بھی میاں نواز شریف کو یہی کہہ رہے ہیں کہ ابھی شہباز شریف کو آگے لائیں اور بعد میں مریم نواز کے لیے مواقع موجود ہوں گے۔ن لیگ کی اکثریت نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی پالسیی پارٹی کو بکھرنے سے بچا سکتی ہے۔قبل ازیں ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسلم لیگ ن میں بیانیے کی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔ مسلم لیگ ن میں مفاہمی اور مزاحمتی بیانیے رکھنے والے گروپس نے ایک دوسرے پر الزامات کی بارش کر دی ہے۔ مزاحمتی گروپ کا کہنا ہے کہ مفاہمتی گروپ کی پالیسیوں کی وجہ سے پارٹی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔کشمیر ، سیالکوٹ انتخابات میں مفاہمتی گروپ منظر سے غائب ہو گیا۔ مزاحمتی گروپ کے مطابق اگر عہدے اتنے ہی پیارے ہیں تو پھر کاکردگی بھی دکھائیں۔ جس کے جواب میں مفاہمتی گروپ کا کہنا ہے کہ اختیار نہیں دیں گےم ٹانگیں کھینچیں گے تو کارکردگی کیسی ؟پارٹی صدر کی بجائے کشمیر مہم کا انچارج جب کسی اور کو بنایا جائے گا تو یہی ہو گا۔ ناکامیوں کا ملبہ ہم پر نہ ڈالیں، ذمہ داری لی تھی تو ناکامی بھی تسلیم کریں۔ ذرائع مسلم لیگ ن کے مطابق مفاہمتی اور مزاحمتی گروپس میں اختلافات ختم کروانے کے لیے مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما بھی متحرک ہو گئے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button