راجہ پرویز اشرف کی مطوعہ گوجر خان میں ایم اینڈ سنز کارپوریش آمد، ایم اینڈ سنز کارپوریش راجہ منیر سے اظہار افسوس

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف گوجرخان مطوعہ کے مقام پر ایم اینڈ سنز کارپوریشن پہنچے جہاں انہوں کارپوریشن کے مالک راجہ منیر احمد سے ان کے نقصان پر اظہار افسوس کیا۔ اس موقعہ پر ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے واقعات جہاں تجارتی سرگرمیوں میں کمی کا سبب بنتے ہیں وہیں انتظامیہ پر لوگوں کا اعتماد ختم ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے متعلقہ انتظامیہ خصوصاً ڈی ایس پی گوجر خان کو جلد سے جلد اس واردات میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا کہا۔ دوسری جانب ایم انیڈ سنز کے مالک راجہ منیر احمد کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی بھر کا لگایا سرمایہ اس واردات کے نتیجے میں لٹ گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ قبل میں نے راولپنڈی شہر سے اپنا کاروبار سمیٹ کر اپنے شہر گوجرخان شفٹ کیا تھا تا کہ اپنے علاقے اور اپنے لوگوں کے درمیان رہ کر کاروبار کیا جاے ۔ ان کا کہنا تھا چوری کی یہ واردات پولیس اور متعلقہ انتظامیہ کے ایک امتحان ہے کہ وہ جلد سے جلد ملزمان کو گرفتار کر کے تاجروں کا اعتماد بحال کرنے کے ساتھ ساتھ اہل علاقہ میں پاے جانے خوف و ہراس کو بھی دور کرے۔ متعلقہ پولیس سٹیشن کا کہنا تھا کہ واقعہ کی اطلاع پر گوجر خان پولیس نے فوری کاروای کی جاے واردات پر واردات پر پہنچ کر فنگر پرنٹس لینے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button