عالمی برادری کشمیری خواتین بچوں اور نوجوانوں پر برپا ظلم کا نوٹس لے، آل پاکستان سکولز ایسوسی ایشن کا مطالبہ

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) کشمیریوں کو استصواب رائے کا دلانے کے لیے پاکستان کا بچہ بچہ پرعزم ہے، پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے، عالمی برادری دنیا میں امن قائم رکھنے کے لیے بھارت کو ظلم و بربریت سے روکے کشمیریوں کو اپنی مرضی کا فیصلہ کرنے کے لئیے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے کے لئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا، ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر عرفان مظفر کیانی ،صدر پوٹھوہار ٹاؤن انیس اقبال ،میجر طارق لطیف , کالم نگار شیر محمد اعوان و دیگر نے آلائیڈ سکول چکری روڈ کیمپس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا عرفان مظفر کیانی نے کہا کہ عالمی برادری نے بھارت کی جانب سے ظلم اور بربریت پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں جس سے پاکستانی عوام کے جذبات مجروح ہورہے ہیں عالمی برادری کشمیری خواتین بچوں اور نوجوانوں پر برپا ظلم کا نوٹس لے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button