پی این وائی کے پانچویں کانووکیشن میں سکلز فار لائف کا انعقاد

لاہور (پ ر ) پی این وائی نے گروتھ وینچرز کے تعاون سے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور موجودہ دور کی اسکلز کی اہمیت و افادیت کے لیے سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ اور صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے بطورِ چیف گیسٹ شرکت کی۔ نامور شخصیات میں یاسر عرفات ، ہارون اکرام اور عزیر اعوان نے لائف سکلز پر لیکچرز دیے۔ نامور ہوسٹ سہیرا سجاد اور شہزاد روشن گیلانی نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیے۔ معزز مہمانان میں شرکت کرنے والوں میں سلمان امین، شاہد وزیر خان، زعیم یعقوب خان، سید اسد رضوی اور احسن کامرے شامل ہیں۔
مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہنر مند نوجوان پاکستان کو دنیا کے مثالی ممالک میں کھڑا کر سکتے ہیں۔ راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا تھا کہ باہنر نوجوان ملک و ملت کا اہم اثاثہ ہوتے ہیں، ماہر لوگ ملکی ترقی میں نمایاں خدمات انجام دے سکتے ہیں۔ ٹرینر یاسر عرفات نے لیڈرشپ کی ترویج پر لیکچر دیا۔ ہارون اکرام نے کمیونیکیشن آرٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ھزیر اعوان نے بدلتی دنیا میں ٹیکنالوجی کے تناظر میں گفتگو کی۔ سی ای او وہاب یونس کا کہنا تھا کہ نوجوان اگر ہنر مند ہوں گے تو وہ بر سرِ روزگار ہوں گے، تب ہی وہ ملکی معیشت میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پی این وائی ٹریننگز ڈائریکٹر سلیمان اکرام نے شرکاء کو اعزازی اسناد سے نوازا اور کامیاب ایونٹ کروانے پر انیب سرور ، قرۃ العین و دیگر کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button