کورونا میں مبتلا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد( آن لائن ) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ نے کورونا کو شکست دیکر صحتیاب ہو گئیں۔سیرینا فائز عیسی کا کورونا پی سی آر ٹیسٹ منفی آگیا ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایت پرانہوں نے قرنطینہ ختم کر دیا ہے،یاد رہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ . اوراہلیہ کا23 جولائی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیاتھااوردونوں میں ڈیلٹا ویرینٹ کی تصدیق ہوئی تھی۔ دوسری جانب کورونا وائرس سے 60 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 635 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 53 ہزار 660 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 661 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 60 ہزار 494، سندھ میں 3 لاکھ 92 ہزار 433،

خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 46 ہزار 485، بلوچستان میں 30 ہزار 880، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 473، اسلام آباد میں 89 ہزار 117 جبکہ آزاد کشمیر میں 25 ہزار 778 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 62 لاکھ 78 ہزار 190 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار 462 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 52 ہزار 616 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 50 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 60 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 635 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 122، سندھ میں 6 ہزار 98، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 495، اسلام آباد میں 807، بلوچستان میں 329، گلگت بلتستان میں 148 اور ا?زاد کشمیر میں 636 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button