میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کیلئے خوشخبری، وزیرتعلیم شفقت محمود نے اضافی نمبرز دینے کااعلان کردیا

لاہور(این این آئی )میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے لئے خوشخبری، طلبہ کو لازمی مضامین کے نمبروں میں پانچ فیصد اضافی نمبرز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نویں، دسویں ، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کو اختیاری مضامین کے نمبروں کی بنیاد پر لازمی مضامین میں متناسب نمبرز دینے کے ساتھ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہیکہ ہر طالب علم کو لازمی مضامین میں متناسب نمبروں میں 5فیصد اضافی نمبرز دیئے جائیں گے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ این سی او سی کے اجلاس میں طلبہ کو ریلیف دینے

کا فیصلہ کیا گیا ہے،طلبہ سے اختیاری مضامین کے پرچے لیے جارہے ہیں اور اختیاری پرچوں میں حاصل کردہ نمبرز ہی لازمی مضامین کے نمبرز تصور کیے جائیں گے تاہم لازمی مضامین میں طلبہ کو پانچ فیصد نمبرز اضافی دیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی چوتھی میں لہر میں مزید شدت آنے پر این سی او سی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، کورونا ویکسین لگوانے کے باوجود متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے پر شرح 6 فیصد کے قریب پہنچ چکی ہیجس کے تحت پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیاگیا.

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button