آٹا ،چینی ،گھی ،دالوں اور پٹرول کے بعد عوام پر بجلی بم گانے کی تیاریاں

اسلام آباد (این این آئی) آٹا’ چینی’ گھی دالوں اور پٹرول بم کے بعد اب عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ لائف لائن صارفین اب 300 کی بجائے 200 یونٹ تک محدود کردیئے گئے ہیں جس سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا اور اس سے ایک چھوٹا صارف بری طرح پس کر رہ جائیگا جبکہ اکتوبر کے مہینہ سے گیس کے بلوں میں بھی 25 فیصد اضافے کی نوید سنا دی گئی ہے اس سے مہنگائی کا نہ رکنے والا طوفان عوام کیلئے مشکلات پیدا کریگا اور مہنگائی کا لاوا کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیاء

خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل 46روپے تک فی لیٹرتک مہنگے کردیئے گئے جبکہ گھی کی قیمت میں 34روپے تک فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے،بچوں کا خشک دودھ 10سے 40روپے،کپڑے دھونے کا سرف 6سے 45روپے تک مہنگا کردیا گیا،شیمپو کے بوتل کی قیمت 4سے 20روپے تک بڑھادی گئی ہے۔نہانے کے صابن کی قیمت میں 3سے 7 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طورپر ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button