ایف سی پر حملہ، قیمتی جانی نقصان ہوگیا

پشاور(نیوز ڈیسک) وادی تیراہ میں ایف سی پر حملے کے نتیجے میں دو جوان شہید ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کی سرحد پر فرنٹئیر کانسٹیبلری کے جوان پر حملے میں دو جوان شہید ہو گئے ہیں۔ایف سی خیبرپختونخوا کے مطابق وادی تیراہ کے دور افتادہ پہاڑی علاقے میں فرنٹئیر کانسٹیبلری کے جوان پانی بھرنے کے لیے جا رہے تھے کہ ان پر فائرنگ کر دی گئی ج س کے نتیجے میں دو جوان شہید ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پولیس اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کی ٹیمیں پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے،سیکیورٹی فورسز نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button