پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر، 60افراد جان کی بازی ہار گئے، کہرام مچ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 60 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 23 ہزار 635 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5 ہزار 661 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 53 ہزار 660 ہو گئی۔گزشتہ 24 گھنٹے میں 62 ہزار 462 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.06 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 92 ہزار 433، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 46 ہزار 485، پنجاب میں تین لاکھ 60 ہزار 494، اسلام آباد میں 89 ہزار 117، بلوچستان میں 30 ہزار 880، آزاد کشمیر میں 25 ہزار 778 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 473 ہو گئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 122 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 98، خیبرپختونخوا 4 ہزار 495، اسلام آباد 807، گلگت بلتستان 148، بلوچستان میں 329 اور آزاد کشمیر میں 636 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button