متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے ویزوں کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے سفری پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کردیا۔فیصلے کا اعلان متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر میجمنٹ اتھارٹی نے کیا۔ذرائع کے مطابق سفری پابندیاں نرم کرنے کا حالیہ اعلان 6 ممالک کے لیے کیا گیا،6 ممالک میں پاکستان، سری لنکا،بھارت،نیپال نائیجیریا اور یوگینڈا شامل ہیں اوران ممالک کے کارآمد یو اے ای ریذیڈینسی پرمٹ رکھنے والے کورونا ویکسین شدہ شہری متحدہ عرب امارات کا سفر کر سکیں گے۔متحدہ عرب امارات کی ان ممالک کے شہریوں کے

لیے سفری پابندیوں میں نرمی 5 اگست سے نافذ العمل ہو گی۔پابندیوں میںنرمی کے بعد متحدہ عرب امارات میں رہائشی پرمٹ رکھنے والے کورونا ویکسین شدہ شہری یو اے ای کا سفر کر سکیں گے۔ متحدہ عرب جانے کے خواہشمندوں میں ہیلتھ ورکرز ڈاکٹر،نرسز اور ٹیکنیشنز ،متحدہ عرب امارات کے ایجوکیشن سیکٹر میں کام کرنے والے اور سرکاری محکموں میں کام کرنے والوں کو ترجیح دی جائے گی ۔ یادرہے متحدہ عرب امارات نے پاکستان ،نیپال ،یوگنڈا، سری لنکا نائجریا اور بنگلہ دیش کے شہریوں کے یو اے ای آنے پر پابندی لگا رکھی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button