کراچی کاشوکت خانم اسپتال دگنا اور جدید مشینری سے آراستہ ہوگا،وزیراعظم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی میں زیرتعمیر شوکت خانم اسپتال آئندہ سال دسمبر میں کھول دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال کراچی کی تعمیر کا کام شیڈول کے مطابق جاری ہے اور شوکت خان اسپتال کراچی کو آئندہ سال دسمبر میں کھول دیا جائے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ کراچی شوکت خانم ٹرسٹ لاہور سے دگنا اور جدید مشینری سے آراستہ ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں زیرتعمیر شوکت خانم اسپتال کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

وزیراعظم عمران خان کے اس ٹویٹر پیغام پر سینیٹر فیصل جاوید خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ شوکت خانم اسپتال دنیا کا واحد اسپتال ہے جہاں کینسر کے 75 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے- لاہور، پشاور کے بعد اب انشاء اللہ کراچی میں اگلے سال کے آخر میں شوکت خانم اسپتال کھول دیا جائے گا – انہوں نے ٹویٹر پیغام میں عطیات کی اپیل بھی کی اور کہا کہ شوکت خانم اسپتال کو دل کھول کر عطیات دیں۔یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں وزیراعظم عمران خان نے کراچی شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کی تعمیرکے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ طب و علاج کے جدید ترین سازوسامان سے آراستہ یہ کینسراسپتال پاکستان کا سب سے بڑا مرکز شفا ہوگا۔ واضح رہے کہ کراچی میں پاکستان کا سب سے بڑا اور تیسرا شوکت خانم کینسر اسپتال زیرتعمیر ہے، اسپتال کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔منصوبے کی 13 ارب روپے کی لاگت سی3 سال سے بھی کم عرصے میں تکمیل ہوگی۔ اسپتال کی تعمیر کیلئے انتظامیہ کی جانب سے ملک گیر فنڈ ریزنگ بھی کی گئی۔ کراچی اسپتال بننے سے سندھ اور بلوچستان کے جنوبی حصے کی آبادی کو کینسر کے علاج کی بآسانی سہولیات میسر ہوں گی۔ یہ اسپتال 20 ایکڑاراضی پرڈیفنس ہاسنگ اتھارٹی کے ڈی ایچ اے سٹی پروجیکٹ کے اندرواقع ہوگا۔اس منصوبے کی تعمیر 3سال میں 13 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کی جائے گی۔ اسپتال میں افتتاح کے وقت ہی سے تمام کلینکل شعبہ جات فعال اور جدید ترین ٹیکنالوجی دستیاب ہوگی۔ اسپتال کی عمارت دس لاکھ مربع فٹ پر تعمیر کی جائے گی جبکہ لاہور میں شوکت خانم اسپتال سے تقریباً دوگنا بڑا ہوگا۔ اس میں بیرونی مریضوں کے معائنے کی47 کمرے انہتر بستروں پر مشتمل کیموتھراپی کی سہولت، تقریبا 300 سو بستروں پر مشتمل ان پیشنٹ کی سہولت، 16 آپریشن تھیٹر اور انتہائی نگہداشت کے لیے 24 کمرے موجود ہوں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button