عمران خان،عارف علوی اور عثمان بزدار کے بعد آزاد کشمیر کا قرعہ بھی ’ع ‘ کے نام نکل آیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے عبدالقیوم نیازی کا نام فائنل کر لیا ہے۔ عبدالقیوم نیازی حلقہ ایل اے 18 سے کامیاب ہوئے تھے۔قیوم نیازی مسلم کانفرنس کی حکومت میں وزیر خوراک رہے۔ 2006 میں مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے کامیاب ہوئے تھے۔ عبدالقیوم نیازی کا تعلق ضلع پونجھ کی تحصیل عباس پور سے ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعظم کے نام کا تاحال باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ،چونکہ وزیراعظم عمران خان روحانیت پر یقین رکھتے ہیں اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے بھی انہوں نے سرپرائز دیا ہے تو اس

حوالے سے معروف صحافی وقار ستی نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اہم روحانی شخصیت نے مشورہ دیا ہے کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے لیے 13اور18 کے نمبرز فائدہ مند ہوں گے اس لیے حلقہ ایل اے 13اور18سے بلترتیب انصر ابدالی اور قیوم نیازی کو خصوصی طور پر پی ایم ہاؤس کے ہیلی کاپٹر پراسلام آباد بلایا گیا-ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو کشمیر میں چوتھا ’ع‘ مل گیا – پہلے عارف علوی،عمران خان اور عثمان بزدارکے بعداب عبدلقیوم نیازی ۔واضح رہے کہ ایک اعلی روحانی شخصیت نے عمران خان کوہدایت کی تھی کہ آپ کےلیے ع کا لفظ اور 13یا18 کا ہنسہ بابرکت رہے گا اس کے بعد ایل اے 18سے عبدلقیوم نیازی کو وزیر اعظم آزاد کشمیرنامزد کیا گیا۔۔اس سے قبل خواجہ فاروق احمد کو آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ سونپ دیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا ۔ 2 روز قبل وزیراعظم کی زیرصدارت آزاد کشمیر کے نومنتخب ارکان کا اجلاس ہوا تھا جس کے بعد عمران خان سے بیرسٹر سلطان محمود ، خواجہ فاروق، تنویرالیاس اوراظہر صادق نےالگ الگ ملاقات کی تھی۔وزیراعظم عمرا ن خان نے ہرامیدوارسے15منٹ کی ملاقات کی تاہم عبدالقیوم نیازی ان میں شامل نہیں تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button