ن لیگی ایم این اے کا بیٹا امتحان میں جعلی امیدوار کو بٹھانے پر پکڑا گیا

کامونکی(این این آئی) امتحان میں اپنی جگہ جعلی امیدوار کو بٹھانے والا (ن) لیگی ایم این اے کا بیٹا پکڑا گیا۔تفصیلات کے مطابق کامونکی میں لیگی ایم این اے ذوالفقار بھنڈر کے بیٹے نے میٹرک کے امتحان میں اپنی جگہ جعلی امیدوار کو بٹھا دیا تاہم پیپر کے دوران سپرانٹنڈنٹ سنٹر نے جعلی امیدوار خبیب کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور ایم این اے کے بیٹے سمیت دونوں افراد کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔واضح رہے کہ لیگی ایم این اے ذوالفقار بھنڈر کے بیٹے فرحان کا میٹرک جنرل سائنس کا پیپر تھا جس کا سنٹر گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر کامونکی بنایا گیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button