پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی وکٹ اڑا لی،اہم رہنما کا پی پی میں شامل ہونے کا فیصلہ

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور اہم وکٹ اڑا لی۔ ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر مولانا تنویرالحق تھانوی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مولانا تنویرالحق تھانوی نے پارٹی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا تنویرالحق تھانوی نے اب پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں انہوں پیپلز پارٹی کے رہنما نثار احمد کھوڑو سے بھی ملاقات کی ہے۔مولانا تنویرالحق تھانوی کی جانب سے جلد ہی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ مولانا تنویر الحق تھانوی ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔مولانا تنویرالحق تھانوی اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔

29 مارچ 2021ء کو مولانا تنویرالحق تھانوی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے وفد نے ایم کیوایم کے سابق سینیٹر مولانا تنویرالحق تھانوی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی، جس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا تنویر الحق تھانوی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ مولانا تنویر الحق ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر رہ چکے ہیں، انہوں نے 2018 میں لیگی رہنما مشاہد حسن کے ساتھ ملاقات کے بعد مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی تھی، اور کہا تھا کہ ایم کیو ایم سے اختلاف کی وجہ سے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار نہیں کی بلکہ قومی سطح پر سیاست کا حصہ بننا چاہتا ہوں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button