پاکستان کے اہم صوبے میں خطرناک وائرس سر اٹھانے لگا، کئی مریض سامنے آگئے

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان میں کانگو وائرس کے 5 نئے مریض سامنے آگئے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فاطمہ جناح اسپتال ڈاکٹر نو ر اللہ موسیٰ خیل نے بتایا کہ کانگو میں مبتلا 3 مریضوں کا تعلق کوئٹہ، ایک کا پشین اور ایک کاکان مترزئی سے ہے جنہیں کوئٹہ کے فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل اسپتال میں داخل کردیا گیاہے۔ایم ایس کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس کے شبے میں 7 مریض اسپتال لائے گئے جن میں سے 5 میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ڈاکٹر نو ر اللہ موسی خیل نے بتایا کہ کانگو میں مبتلا مریضوں کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔ دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہورہا ہے 24 گھنٹوں

کے دوران کورونا نے 67 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 49 ہزار 798 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3582 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 1,043,277 ہوگئی ہے جن میں سے 944,375 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 67 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 23 ہزار 529 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 7.19 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button