اسلام آباد میں یادگار قائد اعظم کے سامنے نوجوان لڑکے لڑکی کا نیم برہنہ فوٹو شوٹ، تصویر وائرل، سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں یادگار قائد اعظم کے سامنے نوجوان لڑکے لڑکی کا نیم برہنہ فوٹو شوٹ، اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر نے عوام سے متنازعہ فوٹو شوٹ سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی اپیل کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ’متنازع‘ فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چِھڑ گئی۔سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں لڑکی اور لڑنے نے نیم عریاں لباس پہن رکھا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل تصویر اسلام آباد کے یادگار قائد اعظم کے مقام کی ہے۔سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے بعد ایک نئی بحث چھڑگئی ہے۔

بعض سوشل میڈیا صارفین نے نیم عریاں لباس میں فوٹو شوٹ پر سخت تنقید کی ہے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔اس حوالے سے سینیئر صحافی انصار عباسی نے بھی ٹوئٹر پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کو ٹیگ کرتے ہوئے جوڑے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ان کی ٹوئٹ کے جواب میں ڈپٹی کمشنر آفس نے بھی عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی کو بھی اس حوالے سے مزید معلومات ہوں تو وہ آگاہ کریں۔یہ بھی معلوم نہیں ہوسکتا ہے کہ فوٹو شوٹ کرانے والے لڑکا اور لڑکی کون ہیں اور ان کی جانب سے بھی کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اِس حوالے سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ اگر یہ فوٹو اسلام آباد میں ہوا ہے تو حکومت کو چاہیے اِن دونوں نوجوانوں کو سخت سزا دے، تا کہ آئندہ کبھی کوئی یہ اِس طرح کی نازیبا حرکت کرنے کی جرأت نہ کرے۔بعض صارفین نے سوال اٹھایا کہ یہ کیسے ممکن ہوا کہ ایک عوام مقام پر دو نوجوان نیم برہنہ حالت میں فوٹو شوٹ کرواتے ہیں اور کوئی اِس حوالے سے نوٹس نہیں لیتا اور یا کوئی شہری اس حوالے سے متعلقہ حکام کو اطلاع نہیں کرتا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button