شیخ رشید کی سیا چن جانے کی خواہش، آرمی چیف نے جنرل کی ڈیوٹی لگا دی

سلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سیاچن جانا چاہتا ہوں، میری درخواست پر آرمی چیف جنرل باجوہ صاحب نے جنرل عرفان کی ڈیوٹی لگائی ہے کہ اسے لے جائیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں بارڈر پر کوئی شرارت نہیں ہے۔پاک فوج موجود ہے، سول آرمز فورسز موجودہیں۔وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سول آرمز فورسز کی تنخواہیں بھی پولیس اور فوج کے برابر کی جائیں۔میرا کام نہیں کہ طالبان کی اندرونی سیاست پر کوئی بیان دوں۔میرا کام بارڈر مینجمنٹ کا ہے،میں سیا چن بھی جانا چاہتا تھا،

اگر وہاں چلا جاتا تو واحد وزیراعلیٰ ہوتا جس نے سیا چن کا دورہ کیا ہوتا۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے خود درخواست کی جس کے بعد انہوں نے جنرل عرفان کی ڈیوٹی لگائی کہ اس کو سیاچن لے جائیں۔ بس واہگہ اور سیاچن رہ گئے باقی سب گھوم چکا ہوں۔۔علاوہ ازیں شیخ رشید نے کہا کہ نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کے والد اور ڈرائیور کو بھی اندر کیا ہے ، نور مقدم قتل کیس میں مجھے امید ہے ملزم کو سزائے موت ہوگی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے کیس میں افغان تحقیقاتی ٹیم آئی ہے، افغان سفیر کی بیٹی سے متعلق تحقیقات مکمل کرلی ہیں، پولیس افغان تفتیشی حکام کے جواب دینے کیلئے تیار ہے، ملک میں بغیر ویزہ ہزاروں لوگ چھپے ہوئے ہیں، ایف آئی اے، نادرا، سائبر کرائم میں تبادلے کرنے کی ہدایت کی ہے، بیرون ملک نادرا اور پاسپورٹ کے محکمے میں موجودہ افراد واپس آکر رپورٹ کریں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو پیپلزپارٹی یا ن لیگ سے کوئی خطرہ نہیں، ن لیگ اور ش لیگ میں مفاہمت اور مزاحمت کی لڑائی ہے، پہلے ہی کہا تھا ن لیگ اور ش لیگ 2 جماعتیں ہیں، اقتدار کے بھوکوں کے جمعہ بازار کو پذیرائی نہیں مل رہی، ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔ وزیر داخلہ کے مطابق لال حویلی پر ایک ہفتے میں 2 بار فائرنگ ہوئی، لال حویلی پر فائرنگ کی پولیس تحقیقات کررہی ہے، چاہتے ہیں کسی کے عقیدے کو چھیڑیں نہ اپنا عقیدہ چھوڑیں، محرم میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ڈپلومیٹک انکلیو کو محفوظ اور ماڈرن بنانے کیلئے ہدایت کی ہے، ایف 11 میں سیلاب آیا، ہمارے پاس ریسکیو 1122 ہی نہیں، ڈی سی اسلام آباد کو نالوں پر قائم تمام تجاوزات گرانے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button