نیب اور براڈ شیٹ تنازع، برطانوی ہائیکورٹ کا نیب کیخلاف نیا حکم آگیا

لندن (نیوز ڈیسک) نیب اور براڈشیٹ تنازعے میں برطانوی ہائیکورٹ کا نیب کیخلاف نیا حکم آگیا ہے، برطانوی ہائیکورٹ نے نیب کو 12کروڑ 22 لاکھ 3 ہزار790 ڈالر ادا کرنے کا حکم دے دیا، نیب کو 110پاؤنڈ، اضافہ اخراجات کی مد میں 26لاکھ 29 ہزار 680 پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ بصورت دیگر متعلقہ بینک کی لندن برانچ کو ادائیگی پر مجبورکیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب اور براڈشیٹ تنازعے میں برطانوی ہائیکورٹ کا نیب کیخلاف نیا حکم آگیا، نیب کو 12 کروڑ 22 لاکھ 3ہزار790 ڈالر ادا کرنے کا حکم دے دیا، برطانوی ہائیکورٹ کے جج ماسٹرڈیوسن نے فیصلہ دیاکہ نیب 13اگست تک براڈشیٹ کو 3 مختلف مالیت کی ادائیگیاں کرے، نیب 12کروڑ 22 لاکھ 3ہزار790 ڈالر ادا کرے، نیب کو 110 پاؤنڈ، اضافہ اخراجات کی مد میں 26لاکھ 29 ہزار 680 پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

بصورت دیگر متعلقہ بینک کی لندن برانچ کو ادائیگی پر مجبورکیا جائے گا۔ تمام فنڈز 10اگست تک نیب کے وکلاء کے اکاؤنٹ میں ہونے چاہئیں۔ بینک 17 اگست تک محفوظ رقم براڈشیٹ کے وکلاء کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے کا پابند ہوگا،مقررہ وقت میں کوئی ایک ادائیگی نہ ہونے کی صورت عبوری حکم حتمی تصورہوگا۔ یاد رہے براڈشیٹ نے نیب سے 33لاکھ 64 ہزار 684 پاؤنڈ کے حصول کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔خیال رہے 29 جولائی2021ء کو براڈشیٹ اور احتساب بیورو کے درمیان ہرجانے کی رقم کی ادائیگی پر اختلافات سامنے آئے تھے۔ جس پر براڈشیٹ وکلاء نے کہا کہ وہ سود، مقدمے کے اخراجات کی ادائیگی کیلئے عدالت سے کہیں گے، حکومت پاکستان کے وکلاء نے کہا کہ مقدمے کے اخراجات 35 ہزار ڈالر دینے کو تیار ہیں، نیب وکلاء کا کہنا ہے کہ ان کے پاس صرف منجمد کی گئی رقم ادا کرنے کے اختیارات ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button