مزدور لوہاپگھلانےوالی بھٹی میں گرکر جل کر راکھ بن گیا

لاہور(این این آئی) مناواں کے علاقہ میں لوہاپگھلانیوالی بھٹی میں مزدورگرکر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ مناواں میں واقعہ بابری سٹیل انڈسٹری میں پیش آیا،مزدور ظہیر عباس سکریپ ڈالتے ہوئے خود بھی گر گیا۔بھٹی کے اطراف حفاظتی جنگلہ نہ ہونے کے باعث مزدور گرا۔فیکٹری انتظامیہ نے4روز قبل پیش آنیوالیواقعے کوچھپایا۔ انتظامیہ نے ملازمین کودھمکی دی کہ حادثہ کابتایاتونوکری سے فارغ کردیاجائیگا،فیکٹری انتظامیہ نے مزدورکے لواحقین کوپیسے دیکرمعاملہ رفع دفع کردیا۔مناواں پولیس 4 روز تک واقعے سے لاعلم رہی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button