موٹروے بھیرہ سروس ایریامیں والدین اپنی 2 سالہ بچی کو بھول کر چلے گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)موٹر وے پولیس نے بھیرہ سروس ایریا میں رہ جانے والی 2 سالہ بچی کو والدین سے ملا دیا ۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا گیا ہے کہ موٹر وے پولیس کی طرف سے بچی والدین کے حوالے کی جارہی ہے جبکہ والدین کی طرف سے ایک خط بھی منظر عام پر آیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ وہ موٹر وے پولیس کے شکر گزار ہیں کہ ان کی طرف سے ان کی بچی حوریہ کو ڈھونڈنے میں جو مدد کی گئی اور بچی کو ہم سے ملایا گیا ، موٹر وے پولیس بنا کسی شک و شبہ کے بہترین کام کر رہی ہے جو کہ دوسرے اداروں کیلئے بھی مثال ہے ۔یاد رہے کہ والدین اپنی بچی کو موٹر وے پر بھیرہ سروس ایریا میں بھول کر چلے گئے تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button