آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نیشنل کریکلم کی حامی ہے،راجہ الیاس

راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی)ملک میں یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد مشکل، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نیشنل کریکلم کی حامی ہے ۔پنجاب میں سنگل نیشنل کریکلم پر نئے تعلیمی سال سے نفاذ اور باقی صوبوں کا عمل درآمد نہ کرنا حکومت کی ناکامی ہے مدارس نے یکساں نظام کو مسترد کر رکھا ہے کیمرج سسٹم بھی اس کو لاگو نہیں کرے گا۔ حکومت کا یکساں نصاب کو سوہانہ اور شاندار کہا جاسکتا ہے مگر اس نعرے کی تکمیل ناممکن ہے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر راجہ الیاس کیانی نے 2 اگست کو نئے نصاب پر عملدرآمد کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں درسی کتب کی عدم دستیابی نئے تعلیمی سال پر اساتذہ اور طلبا کے لیے مسائل پیدا کرے گی حکومت پنجاب نے اردو میڈیم طریقہ تدریس کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ مارکیٹ میں میتھ اور سائینس انگلش میڈیم میں دستیاب ہیں۔والدین اور اساتذہ کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا گیا ہے حکومت فلفور واضح پالیسی کا اعلان کرے اور تبقاتی نظام تعلیم کے خاتمے کیلئے ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم رائج کرے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button