وزیراعظم عمران خان ٹھیک3بجے کیا کرنے جارہے ہیں ؟ قوم کی نظریں ٹی وی اسکرین پر جم گئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان آج ( اتوار ) کوسہ پہر تین بجے "آپ کا وزیر اعظم۔۔۔آپ کے ساتھ” پروگرام میں عوام سے براہ راست مخاطب ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ٹیلی فون کالز اور سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے عوام سے براہ راست گفتگو کریں گے۔یاد رہے کہ رواں سال فروری سے وزیراعظم عمران خان "آپ کا وزیر اعظم۔۔۔آپ کے ساتھ” پروگرام میں عوام سے براہ راست رابطہ رکھے ہوئے ہیں ،مذکورہ پروگرام میں عوام براہ راست سوالات پوچھیں گے اور وزیر اعظم اُن کے جواب دیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button