شہزاد اکبرنے کہا میں ختم نبوت پر یقین رکھتا ہوں، مجھے کسی کو کافر کہنے کا حق نہیں، نذیر چوہان

لاہور (نیوز ڈیسک) شہزاد اکبرنے کہا میں ختم نبوت پر یقین رکھتا ہوں، انہوں نے اپنا عقیدہ کلیئر کر دیا، مجھے کسی کو کافر کہنے کا حق نہیں، میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو معافی مانگتا ہوں، طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل ہونے کے بعد نذیر چوہان نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا- تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی ںذیر چوہان نے دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل ہونے کے بعد اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، اس پیغام میں انہوں نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شہزاد اکبر پر لگائے گئے الزامات پر معافی مانگ لی ہے- انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہزاد اکبر صاحب نے کہا ہے کہ میں

ختم نبوت پر یقین رکھتا ہوں، انہوں نے اپنا عقیدہ کلیئر کر دیا، میں کسی شخص کو کافر کہتا ہوں، نہ مجھے اس کا حق ہے- انہوں نے کہا کہ اگر میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں-واضح رہے کہ پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ہے، طبیعت ناساز ہونے کے باعث نذیر چوہان کو پی آئی سی منتقل کردیا گیا،ایم پی اے نذیر چوہان پی آئی سی میں طبی معائنہ جاری ہے،پولیس انتظامیہ نے نذیر چوہان کو ہسپتال منتقل کیا،نذیرچوہان کو عارضہ قلب کے باعث پی آئی سی منتقل کیاگیا، پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کو پولیس نے مختلف مقدمات میں حراست میں لیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button