حکومت نے چینی کی قیمت میں اضافہ کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے چینی کی ریٹیل اور ایکس ملز قیمت ایک روپے 26 پیسے اضافہ کردیاہے، چینی کی ریٹیل قیمت 89 روپے 50 پیسے اور ایکس ملز قیمت 84 روپے 50 پیسے فی کلو کردی گئی ہے، چینی کی نئی قیمتیں 15نومبر 2021 تک نافذالعمل رہیں گی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے چینی کی ریٹیل اور ایکس ملز قیمت ایک روپے 26 پیسے بڑھا دی گئی ہے، چینی کی ریٹیل قیمت 88 روپے 24 پیسے سے بڑھا کر 89 روپے 50 پیسے فی کلو کردی گئی ہے، چینی کی ایکس ملز قیمت 83 روپے 24 پیسے سے بڑھا کر 84 روپے 50 پیسے فی کلو کردی گئی ہے۔

وزارت صنعت وپیداوار نے چینی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، سیلز ٹیکس سمیت چینی کا نیا ایکس ملز ریٹ 84 روپے 50 پیسے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح چینی کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت 89 روپے 50 پیسے فی کلو کردی گئی ہے۔چینی کی نئی سرکاری قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، چینی کی نئی قیمتیں 15نومبر 2021 تک نافذالعمل رہیں گی۔مزید برآں گزشتہ روز ادارہ شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اعشاریہ سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.03 فیصد اضافہ ہوا، سالانہ بنیاد پر مہنگائی 12.20 فیصد پر ریکارڈ کی گئی ،گزشتہ ہفتہ میں ایل پی جی کی قیمت میں 9.58 فیصد، ٹماٹر 6.64 فیصد، انڈے 3.52 فیصد مہنگے ہو گئے ،پٹرول 4.73 فیصد ،بناسپتی گھی 2.52 فیصد، پیاز کی قیمت میں 2.34 فیصد بڑھ گئی ،ڈیزل 2.30 فیصد، بناسپتی گھی 1.81 فیصد، چینی 1.49 فیصد،اورکوکنگ آئل کی قیمت میں 1.23 فیصد اضافہ ہوا ،گزشتہ ہفتہ روزمرہ استعمال کی 23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ 6 کی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا، چکن کی قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 18.35 فیصد، کیلا کی قیمت میں 1.32 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، دال مونگ 1.32 فیصد، آلو 1.23 فیصد، دال ماش 0.58 فیصد اوردال چنا کی قیمت میں 0.06 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button