عمررسیدہ خاتون نے ہیوی بائیک چلا کرسب کو حیران کردیا،ویڈیو وائرل

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارت کی عمر رسیدہ خاتون کی ہیوی بائیک چلانے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کردیا۔انٹرنیٹ پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ جاتے ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو معمر خاتون کی وائرل ہوئی ہے جس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں عمررسیدہ خاتون کو مسکراتے ہوئے ہیوی بائیک چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہیوی بائیک چلانے والی ضعیف خاتون کو خوب داد دی جا رہی ہیں ساتھ ہی صارفین کی جانب سے ویڈیو کو لائیک بھی کیا جا رہا ہے۔اب تک 78.5 ملین صارفین اس ویڈیو

کو دیکھ چکے ہیں جب کہ 55 لاکھ سے زائد لوگ اس ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں۔سوشل میڈیا پر اس طرح کی کئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جس میں معمر خواتین و حضرات دلچسپ حرکتیں رتے دکھائی دیتے ہیں۔جیسا کہ اس ویڈیو میں ایک بزرگ خاتون ہیوی بائیک چلا رہی ہیں،ان کی عمر کو دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین ان کی مہارت کے مداح نظر آتے ہیں اور سوشل میڈیا پر بزرگ خاتون کی تعریفوں کے ڈونگرے برسائے جا رہے ہیں۔یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کسی عمر رسیدہ خاتون نے کوئی مشکل یا انوکھا کام سرانجام دیا ہے۔بزرگ خواتین و حضرات کی ایسی دلچسپ ویڈیوز اکثر صارفین کی دلچسپی کا منظر بنتی رہی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button