صبح سویرے انتہائی افسوسناک خبر، 62پاکستانی جان کی بازی ہار گئے، کہرام مچ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے باعث مزید 62 افراد جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 422 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 5 ہزار 26 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 34 ہزار 837 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 56 ہزار 965 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.82 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 82 ہزار 865، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 44 ہزار 264، پنجاب میں تین لاکھ 56 ہزار 920، اسلام آباد میں 87 ہزار 699، بلوچستان میں 30 ہزار 432، آزاد کشمیر میں 24 ہزار 501 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 156 ہو گئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 59 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار ایک، خیبرپختونخوا 4 ہزار 462، اسلام آباد 803، گلگت بلتستان 144، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 625 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button