نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(نیوز ڈیسک ) لاہور کی احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ پر عمل درآمد کروانے کا حکم دے دیا۔لاہور کی احتساب عدالت کے جج اسد علی نے نواز شریف سمیت دیگر کیخلاف غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت کی۔ ماڈل ٹاؤن تھانہ کے انسپکٹر بشیر احمد نے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جس میں کہا گیا کہ نواز شریف ماڈل ٹاؤن رہائشگاہ پر موجود نہیں ہے اور مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری عطاء تارڑ نے

نواز شریف کے بیرون ملک ہونے کی تصدیق کی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نواز شریف کی رائیونڈ رہائشگاہ پر انکے سیکرٹری نے کہا کہ نواز شریف چھ ماہ سے بیرون ملک ہیں۔ احتساب عدالت نے میر شکیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے رواں سال 22 جون کو میر شکیل، نواز شریف، سابق ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی جی ایل ڈی اے) ہمایوں فیض رسول اور میاں بشیر کے خلاف ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے۔اس سے قبل 5 اگست کو مذکورہ نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button