مولوی کی مسجد میں بچیوں سے نازیبا حرکات، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ،ملزم گرفتار

لاہور(نیوز ڈیسک) مسجد میں مولوی کی بچی سے نازیبا حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مسجد کے اندر ایک مولوی کو دو بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں ملزم کو بچی کے منہ پر تھپڑ بھی مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس سے واضح ہے کہ ملزم بچیوں کو ڈرا دھمکا بھی رہا تھا۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تو صارفین نے سخت ردِعمل کا اظہار کیا اور ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کل رات چک 59 ج ب نتھوں چک مسجد ربی بِن عقاب میں ایک 4 سال کی معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے لیکن مسجد انتظامیہ کوئی کاروائی نہیں کررہی ۔پنجاب پولیس نے آفیشل پیج سے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔جبکہ متاثرہ کا طبی معائنہ بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔جبکہ وزیراعلیٰ کے فوکل پرسن میڈیا سٹریٹجی اظہر مشوانی نے ملزم کی تصویر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button