میرا بس چلے تو نور مقدم کیس کے ملزم کو گولی مار دوں،شیخ رشید

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میرا بس چلے تو نور مقدم قتل کیس کے ملزم کو گولی مار دوں۔راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات اپنے وقت پر 2023 میں ہوں گے۔سیاستدان ہمیشہ ایسی باتیں کرتے ہیں کہ 8 ماہ میں الیکشن ہونے ہیں۔انہیں سمجھ آنی چاہئیے پی ٹی آئی بہتر پوزیشن میں آرہی ہے۔مستقبل میں سندھ میں بھی حکومت بنائیں گے۔آزاد کشمیر انتخابات میں بھی کہہ دیا تھا کہ پیپلز پارٹی دوسرے جبکہ ن لیگ تیسرے نمبر پر ہو گی اور ویسا ہی ہو۔آزاد کشمیر کے وزیراعظم کون ہوں گے یہ تو وزیراعظم عمران خان کو ہی پتہ ہو گا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کے معاملے پر کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی نے جن ٹیکسیوں میں سفر کیا ان کے ڈرائیوروں کو چھوڑ دیا گیا ہے۔یہ سب بے گناہ ہیں اور یہ کل6 لوگ تھے۔نور مقدم قتل کیس سے متعلق گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نور مقدم کیس کے ملزمان کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، میرا بس چلے تو نور مقدم کیس کے ملزم کو گولی مار دوں۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ اسلام آباد حساس شہری ہے،خطرات ہیں لیکن موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔لال حویلی کے قریب فائرنگ سے گھبرانے والے نہیں، مجھ پر بھی حملے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی پر نامعلوم افراد کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی تھی، تاہم فائرنگ کے وقت وزیر داخلہ لال حویلی میں موجود نہیں تھے۔ نامعلوم شرپسندوں کی اندھا دھند فائرنگ کی وجہ سے ایک 8 سالہ معصوم بچہ زخمی ہو گیا جسے ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ علاقے میں پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی۔واقعے کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ وارث خان کےعلاقہ میں لال حویلی کےباہر گولی لگنےسے 08 سالہ بچہ زخمی ہوا، بچہ انس اپنے والد کے چنے کی ریڑھی پر بیٹھا تھا، بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سےباہربتائی جاتی ہے، پولیس افسران موقعہ پر موجود ہیں، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں،قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button