اے ایس آئی کی خاتون سے غیر اخلاقی حرکت ، ویڈیو سامنے آنے پر اہلکارکیخلاف سخت ایکشن

لاہور (نیوز ڈیسک) خاتون سے غیر اخلاقی حرکت کرنے والے اے ایس آئی کے خلاف فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے معطل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ شادباغ تھانے نے اے ایس آئی یاسر علی رانا کو غیر اخلاقی حرکت پر معطل کر دیا گیا۔ اے ایس آئی یاسر علی رانا نے ملزمان کو گرفتار کر کےگالیاں دیں اور خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی جس پر ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے معطلی کے احکامات جاری کر دئے۔ولیس کے مطابق واقعہ 29 جولائی کو بھگت پورہ بابا جٹے والی گلی میں پیش آیا، جہاں ون فائیو پر لڑائی جھگڑے کی اطلاع شادباغ پولیس کو دی گئی،

اے ایس آئی یاسر علی رانا ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچا اور ملزم محبوب انور کو موقع سے حراست میں لے لیا۔اسی دوران ملزم کے بھائی محمود انور اور دیگر افراد نے پولیس پر ہلہ بول دیا۔تھانیدار کے مطابق وہ گشت پر تھا اور ہوائی فائرنگ کی آواز سن کر وہاں پہنچا تو محبوب نامی لڑکے کوگرفتار کرلیا،اس کا بھائی محمود اسے چھڑانے آیا تو اسے بھی دھر لیا جب کہ لڑکوں کی والدہ انہیں چھڑوانے کے لیے زبردستی گاڑی میں سوار ہو گئی۔تھانیدار نے دوجوان بیٹوں کے سامنے ان کی ماں کو نہ صرف گالیاں دیں بلکہ نازیبا حرکات بھی کیں۔ موبائل ویڈیو وائرل ہوئی تو ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے نوٹس لے لیا ۔ تحقیقات میں اے ایس آئی گناہ گار نکلا جس پر اے ایس آئی یاسر علی رانا کو معطل کرتے ہوئے اس کے خلاف ریگولر محکمانہ انکوائری کے احکامات بھی جاری کردیے گئے۔اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ شہریوں کے ساتھ بداخلاقی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اختیارات سے تجاوز کرنے والے تھانے دار کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ پنجاب پولیس کا کہنا ہےکہ اہلکار کو نوکری سے برطرف کرکے سزا دی جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button