حکومت نے ایک بارپھر پٹرول بم گرادیا، پٹرول کی قیمتوں میں بڑااضافہ کردیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا، معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں فی لیٹرایک روپے71 پیسے اضافہ کیا جائے گا، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، کیونکہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی اور کسان زیادہ متاثر ہوتا ہے۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں اعلان کیا کہ اوگرا کی سفارش پر پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.71 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی اور کسان زیادہ متاثر ہوتا ہے اس لئے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔ شہباز گل نے مزید کہا کہ 26 جولائی کے ڈیٹا کے مطابق دنیا میں 27 ممالک میں پٹرول کی قیمت پاکستان سے کم اور 140 ممالک میں پاکستان سے زیادہ ہے۔ دنیا میں پٹرول کی اوسط قیمت 1.19 ڈالر فی لٹر لیکن پاکستان میں پٹرول کی قیمت 0.72 ڈالر فی لیٹر ہے۔ دنیا میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ 47 فیصد ہوا لیکن پاکستان میں 11فیصد ہوا۔شہباز گل نے کہا کہ یاد رہے کہ جن 27 ممالک میں قیمتیں پاکستان سے کم ہے ان میں سے زیادہ تر ممالک اپنی پٹرولیم مصنوعات میں خود کفیل ہیں- اس وقت پٹرولیم پراڈکٹس پر حکومت پاکستان تقریباً صفر کے قریب ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ کرونا کی وجہ سے پوری دنیا مہنگائی کی زد میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں