روپے کی قدر میں ایک بار پھر کمی،امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

کراچی (نیوز ڈیسک)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ ایک بار پھر دبا کا شکار ہو گیا اور پاکستانی روپیہ کے مقابلے ڈالر کی قدر ایک بار پھر162روپے کی بلند سطح سے تجاوز کر گئی ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 70پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید161.80روپے سے بڑھ کر162.50روپے اور قیمت فروخت 161.90روپے سے بڑھ کر162.60روپے پر جا پہنچی جبکہ70پیسے کے اضافے سے مقامی

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 161.50روپے سے بڑھ کر162.20روپے اور قیمت فروخت161.90روپے سے بڑھ کر162.60روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 2روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 190روپے سے بڑھ کر191.50روپے اور قیمت فروخت 191.50روپے سے بڑھ کر193.50روپے پر جا پہنچی جبکہ2روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 223.50روپے سے بڑھ کر 225روپے اور قیمت فروخت225روپے سے بڑھ کر227روپے ہو گئی۔‎

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button