انتہائی افسوسناک خبر، درجنوں پاکستانی جان کی بازی ہار گئے، صورتحال تشویشناک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں شدت آگئی ۔ مہلک وائرس سے 86 افراد جان کی بازی ہارگئے ،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اموات کی تعداد 23 ہزار 295 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 24 ہزار 861 ہوگئی۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4537 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد صوبہ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 55 ہزار 483، سندھ میں 3 لاکھ 77 ہزار 231، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 43 ہزار 213، بلوچستان میں 30 ہزار 162، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 8، اسلام آباد میں 86 ہزار 945 جبکہ آزاد کشمیر میں 23 ہزار 819 ہوگئی ۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 59 لاکھ 36 ہزار 674 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 203 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 38 ہزار 843 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 117 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب صوبہ سندھ میں کورونا وبا کی یومیہ اموات میں اضافے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے دوسرے بڑے صوبے سندھ میں کورونا وبا کا پھیلاو انتہائی خطرناک شکل اختیار کر گیا۔گذشتہ روز صوبے میں رواں سال کے دوران سب سے زیادہ یومیہ اموات رپورٹ ہوئیں ہیں۔ جمعرات کے روز صوبے میں کل 44 افراد مہلک وبا کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے، کراچی میں کورونا کیسز کی شرح30 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے، جمعے کو سندھ میں لاک ڈاوَن کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ذرائع صوبائی ٹاسک فورس کے مطابق کراچی میں کورونا کیسز کی شرح30 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے، جس پر طبی ماہرین اور محکمہ صحت نے حکومت سندھ کو 15 دن کے لاک ڈاوَن کی سفارش کردی ہے، حکومت سندھ نے مکمل لاک ڈاوَن لگانے کیلئے این سی اوسی سے رابطہ کرلیا ہے۔ جمعہ کو کورونا صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ سندھ کریں گے، اجلاس میں صوبے میں لاک ڈاوَن کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button