محمد بن سلمان کی عمران خان کو دورہ سعودی عرب کی دعوت، وزیراعظم نےکیا جواب دیا، بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو "مڈل ایسٹ گرین سمٹ” میں شرکت کی دعوت دی ہے جسے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قبول کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔جمعے کو وزیراعظم آفس کیجانب جاری کردہ بیان کے مطابق سعودی سفیر نے وزیراعظم عمران خان کو ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کی جانب سے "مڈل ایسٹ انیشیٹو‘ کے موضع پر کانفرس میں شرکت کی دعوت دی جو اکتوبر 2021 کو سعودی عرب میں منعقد ہو گی۔

وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کی جانب سے بھیجی جانے والی دعوت قبول کر لی ہے۔وزیراعظم آفس کے بیان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے منصوبہ بندیوں پر ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔سمٹ رواں سال اکتوبر میں سعودی عرب کی میزبانی میں ہو گی، پاکستان بلین ٹری سونامی منصوبے کی طرز پر سعودی عرب کو تکنیکی معاونت بھی فراہم کرے گا۔واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گرین مڈل ایسٹ انیشی ایٹو‘ کو عملی شکل دینے کے لیے ماحولیاتی میدان میں کام کرنے والے رہ نمائوں پر مشتمل سالانہ سمٹ کے انعقاد کا اعلان کیاتھا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ چین گرین مڈل ایسٹ انیشیٹو کے لیے ایک اہم شراکت دار ہوگا۔ دوسری طرف چینی صدر شی جن پنگ نے سعودی سبز اقدام اور سبز مشرق وسطی کے لیے اپنے ملک کی حمایت کا اظہار کیا۔ چینی صدر شی جنپنگ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو بیجنگ کی ریاض کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی سطح پرمنتقل کرنے کی خواہش سے آگاہ کیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button