آزاد کشمیر الیکشن میں شکست پر شہباز شریف نے ڈانٹ پلا دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں ہارنے پر شہباز شریف نے خوب ڈانٹ پلائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تک ہر الیکشن کے بعد دھاندلی کا دعویٰ کیا گیا ، کیا آج تک کوئی دھاندلی ثابت ہوئی؟ 2013ء کے الیکشن کے بعد عمران خان نے 126 دن کا دھرنا دیا کیا کچھ ثابت ہوا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی جیتے گی سو آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی جیت گئی۔ مریم نواز نے جو کیا تھا، اُس کے نتائج آپ کے سامنے ہیں۔ اُس کے نتائج آنا ہی تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر انتخابات کے لیے پی ٹی آئی نے اچھی مہم چلائی حالانکہ اُن میں اُمیدواروں پر بھی اتفاق نہیں تھا ، اس کے باوجود پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر الیکشن میں برتری حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن بہت مشکلات کا شکار ہوتی جا رہی ہے، شہباز شریف نے اعلیٰ سطحی رہنماؤں کو ڈانٹا ہے کہ مجھے کیا بتا رہے ہو کہ آزاد کشمیر کا الیکشن ہار گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ تم نے آزاد کشمیر کی انتخابی مہم میں فضولیات بکنے کے سوا کیا ہی کیا تھا ؟ لوگ سمجھ رہے ہیں کہ ڈسکہ کا الیکشن مریم نوا زکی تقاریر کی وجہ سے جیتے۔حمزہ شہباز نے بھی ڈسکہ الیکشن سے قبل کئی لوگوں کی ڈیوٹیاں لگائی تھیں۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اگر یہی بیانیہ رہا تو پھر مسلم لیگ ن کا مستقبل کوئی زیادہ روشن نظر نہیں آ رہا۔ ڈسکہ الیکشن میں شاہد خاقان عباسی نظر آئے اور نہ ہی رانا ثنا اللہ کہیں نظر آئے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مریم نواز نے مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنماؤں کو اس قدر ڈی گریڈ کیا کہ انہوں نے الیکشن کو سنجیدہ لیا ہی نہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button