کورونا میں مبتلا جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی طبعیت ناساز ہو گئی

لاہور(نیوز ڈیسک)کورونا میں مبتلا جسٹس قاضی فائز عیسی کی طبعیت ناساز ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اہلیہ سرینا عیسی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے،رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اہلیہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد وہ گھر پر آئیسو لیٹ ہیں تاہم اب میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ وائرس کا شکار ہونے کے بعد قاضی فائز عیسی کی طبعیت ناساز ہو گئی جس کے بعد انہیں گذشتہ روز اسپتال بھی لایا گیا،ڈاکڑز کی جانب سے قاضی فائز عیسی کا معائنہ کیا گیا،دوسری جانب سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر و سینیٹر (ر) امان اللہ کنرانی نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس

قاضی فائز عیسی و انکی اہلیہ کا کویڈ19 ٹیسٹ پازیٹو آنے پر اللہ تعالی سے انکی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے ان کے لئے خیر سگالی و نیک تمناؤں کا پیغام بھیجا ہے۔انہوں نے کہاکہ مزید براں ہماری اطلاعات کے مطابق الحمدوللہ جسٹس قاضی فائز عیسی نہایت پرعزم و حوصلے سے ہیں اور اللہ تعالی کی رحمت و شفاعت سے مطمئن ہیں انھیں پورا یقین ہے وہ اس آزمائش و کورونا کے عارضے سے جلد نبر آزما،صحتیاب ہوکر جلد اپنی معمولات زندگی شروع کرسکیں گے۔ ہماری،مسلمہ امہ سمیت پوری قوم کی دعائیں و نیک تمنائیں جسٹس قاضی فائز عیسی و ان کی اہلیہ کے ساتھ ہیں کہ اللہ تعالی انہیں شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے انہیں صحت و تندرستی و زندگی دے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button