سندھ میں سرکاری ملازمین کی جانب سے کورونا ویکسین فروخت کرنےکا انکشاف

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ میں سرکاری ملازمین کی جانب سے کورونا ویکسین 15 ہزار روپے میں فروخت کرنےکا انکشاف، محکمہ صحت کے عملہ نے پیسوں کے عوض ویکسین لگانے والوں کی انٹری بیرون ملک جانے والے افراد کی فہرست میں کر دی- تفصیلات کےمطابق محکمہ صحت سندھ کے عملے کی جانب سے کورونا وائرس کی ویکسین فروخت کرنےکا انکشاف ہوا ہے۔پولیس نے ویکسین کی فروخت میں ملوث محکمہ صحت کے 3 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ایک ملزم ذیشان نے انکشاف کیا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسر سمیت دیگر نے ویکسین فروخت کرنےکا کہا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر گھر جا کر فائزر ویکسین لگانا شروع کی اور 7500 سے 15 ہزار روپے میں ویکسین فروخت کی،

ویکسین لگانے والوں کی انٹری بیرون ملک جانے والے افراد کی فہرست میں شامل کر دیتے تھے، ویکسین فروخت کرنے کے بعد پیسے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو دیتے تھے، پولیس نے اعلیٰ حکام سے محکمہ صحت کے افسران کی بھی گرفتاری کے لیے اجازت طلب کرلی ہے۔دوسری جانب مقامی عدالت نے سرکاری ویکسین کی چوری میں ملوث تین ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ ملزمان میں امان سلطان ، محمد علی اور محکمہ صحت کا ویکسینیٹر محمد ذیشان شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وبا کا پھیلاو انتہائی خطرناک شکل اختیار کر گیا، جمعرات کے روز صوبے میں رواں سال کے دوران سب سے زیادہ یومیہ اموات رپورٹ ہوئیں، اموات کی مجموعی تعداد 5947 ہوگئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button