ٹوکیو اولمپکس ،ثانیہ مرزا کوپہلے رائونڈ میں شکست ہوگئی ، ایونٹ سے باہر

ٹوکیو(نیوز ڈیسک)ٹوکیو اولمپکس میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا ویمنز ڈبلز کے پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔گزشتہ روز ٹینس کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں یوکرین کی نادیہ کیچنوک اور لڈمیلا کیچنوک نے بھارت کی ثانیہ مرزا اور انکیتا رائنا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-0 ، 6-7 اور 8-10 سے شکست دے کر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔دوسری جانب گزشتہ ماہ ومبلڈن کا ٹائٹل جیتنے والی ایشلے بارٹی بھی ٹوکیو اولمپکس کے پہلے راؤنڈ میں شکست سے دوچار ‏ہوگئیں۔ایشلے بارٹی کو اسپین کی سارا سورائیبس ٹورمو نے ہرایا۔

واضح رہے کہ بھارتی ہاکی ٹیم نے پول اے میچ میں ہرمنپریت سنگھ کے دو گول کی بدولت نیوزی لینڈ کو 3-2 سے شکست ‏دی تھی، بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے ساتھ اولمپک مہم کا آغاز کیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف ہرمنپریت سنگھ نے 26 ویں اور 33 ویں منٹ میں دو گول کیے جبکہ تیسرا گول روپندر پال سنگھ نے ‏‏10 ویں منٹ میں کیا۔نیوزی لینڈ ٹیم کی جانب سے کین رسل (چھٹے منٹ) اور اسٹیفن جینیس (43 ویں منٹ) نے اپنی ٹیم کے لئے گول کیا لیکن وہ ‏اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہے۔بھارتی ہاکی ٹیم کا اب اگلا میچ آج آسٹریلیا کے خلاف ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button