مریم نواز نے آزاد کشمیر انتخابات کے حتمی نتائج سے قبل ن لیگ کی جیت کا دعویٰ کر دیا

مظفر آباد (نیوز ڈیسک) ابھی تک جہاں سے بھی رزلٹ آ رہے ہیں، الحمد اللہ مسلم لیگ ن جیت رہی ہے،ہوشیار رہیں ،با خبر رہیں ،دھند اور اندھیرے پر نظر رکھیں، مریم نواز نے آزاد کشمیر انتخابات کے حتمی نتائج سے قبل ہی ن لیگ کی جیت کا دعویٰ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ ابھی‏تک جہاں سے نتائج آرہےہیں،ن لیگ جیت رہی ہے، ہوشیار رہیں ،باخبررہیں، دھند اور اندھیرے پر‏نظر رکھیں۔

آزادکشمیر میں انتخابی مہم چلانے والی مریم نواز بھی ٹوئٹر پر متحرک ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر مرادسعید نے ٹوئٹ کیا کہ آزاد کشمیر عوام کا شکریہ جنہوں نے انتخابی عمل میں ‏زبردست شرکت کی آزاد کشمیر کے عوام نے انتخابی عمل میں بہترین پیغام دیا تحریک انصاف کے ‏کارکنان اور امیدواروں کا بھی شکریہ ، پی ٹی آئی کارکنوں نے مخالفین کے اوچھے ہتھکنڈوں کو ‏اگنور کیا اور پر امن رہے انشااللہ کشمیر کا فیصلہ عمران خان۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button