نوازشریف سے افغان مشیر حمد اللہ محب کی ملاقات کس ملک نے کروائی، بڑی خبر سامنے آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف سے پاکستان مخالف بیان دینے والے افغان مشیر کی ملاقات سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آگیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی افغانستان کے مشیر برائے قومی سلامتی حمد اللہ محب سے ملاقات ایک عرب ملک نے کروائی ، اس ملاقات کی منصوبہ بندی افغان وفد کے لندن دورے سے قبل کی گئی ، جس کے تحت عرب ملک کے سفارتکار نے نواز شریف کو افغان مشیر سے ملاقات کا مشورہ دیا ، جس عرب ملک نے یہ ملاقات کروائی اس کے پاکستان سے دیرینہ تعلقات ہیں۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے

رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ نواز شریف سے افغان سلامتی مشیر کی ملاقات محض ملاقات تھی اسے توثیق یا تائید نہ سمجھا جائے ، پارٹی قائد نواز شریف کی مشیر افغان سلامتی امور حمد اللہ محب سے ملاقات کا پارٹی کو علم تھا۔انہوں نے کہا کہ آپ ریاست کی پالیسی سے اختلاف کر سکتے ہیں لیکن نواز شریف کی ملاقات محض ملاقات تھی اسے توثیق یا تائید نہ سمجھا جائے۔خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لندن میں افغان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر حمد اللہ محب سے ملاقات کی ، جب ملاقات کی تصاویر سامنے آئیں تو نواز شریف کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا کیوں کہ حمد اللہ محب نے کچھ عرصہ قبل پاکستان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے سخت الفاظ کا استعمال بھی کیا تھا جس پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا ، پاکستان نے اس صورتحال کے بعد حمداللہ سے کسی قسم کا رابطہ نہ رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ، یہی وجہ ہے کہ نواز شریف کی حمد اللہ محب سے ملاقات پر سوشل میڈیا پر بھی سخت ردعمل دیکھنےمیں آیا ، وفاقی وزرا کی جانب سے بھی نواز شریف پر بہت زیادہ تنقید کی گئی۔مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اس موقعے پر افغان سفیر سے ملاقات نہیں کرنی چاہیے تھی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان کے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تو دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف پاکستان کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے والے اور پاکستان میں انتشار پھیلانے کی کوشش کرنے والے افغان سفیر حمد اللہ محب سے ملاقات کر رہے ہیں، جو کہ انتہائی افسوسناک ہے-

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button