پاکستان کی 7 سالہ فاطمہ نسیم نے بھارتی ریکارڈ توڑ دیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) والد کے ساتھ بیٹی نے بھی ورلڈ ریکارڈ بنانا شروع کردئیے۔ کراچی کی 7 سالہ مارشل آرٹس فائٹر فاطمہ نسیم نے ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔سات سالہ پاکستانی بچی نے بھارتی کھلاڑی شورتی ایس کو شکست دے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا دیا۔ گنیز ورلڈ بک انتظامیہ نے عالمی ریکارڈ کی تصدیق کر دی۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تمام تفصیلات اپنی ویب سائٹ پربھی جاری کر دیں۔فاطمہ نسیم نے ایک منٹ
میں دونوں بازوؤں سے 211 مرتبہ کہنی مارنے کا بھارتی ریکارڈ توڑا۔ بھارت کی شروتی ایس نے ایک منٹ میں 211 مرتبہ دونوں کہنیوں کو ٹارگٹ پر مار کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ فاطمہ نسیم نے 242 مرتبہ ٹارگٹ پر ہٹ کیا۔ فاطمہ کے والد راشد ساٹھ ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔فاطمہ نسیم معروف مارش آرٹس آرٹسٹ راشد نسیم کی صاحبزادی ہیں جنہیں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ 60 ورلڈ ریکارڈز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.