آزادکشمیر الیکشن کی ڈیوٹی پر تعینات پاک فوج کی گاڑی کھائی میں جاگری

نیلم (نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے لاسوا میں پاک فوج کی کوئیک ریسپانس فورس کی گاڑی کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وادی نیلم میں پیش آنے والے حادثے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں سویلین ڈرائیور سمیت پاک فوج کے 3 جوان زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کےلیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کوئیک ریسپانس فورس آزاد کشمیر الیکشن میں امن و امان برقرار رکھنے کےلیے تعینات تھی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں پولنگ کا عمل ختم ہو گیا ہے اور اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کے 45 حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد 32 لاکھ 28 ہزار 99 ہے ، جن کے لئے آزاد کشمیر اور پاکستان میں 6 ہزار 114 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ، پولنگ کے موقع پر آزاد کشمیر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے، 40 ہزار پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی گئی جب کہ انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لیے پریذائیڈنگ آفیسرز سمیت 250 افسران کو مجسٹریٹ کے برابر اختیارات دیئے گئے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button