آزاد کشمیر الیکشن ، پولنگ کا وقت ختم ، ووٹو کی گنتی جاری

مظفرآباد(نیوز ڈیسک)آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے جب کہ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والی پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 تک جاری رہی۔پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پاٹی اور مسلم کانفرنس میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں نشستوں کی کل تعداد 53 ہے۔ خواتین کیلئے 5 اور علما و مشائخ کی ایک مخصوص نشست ہے۔ ٹیکنو کریٹ اور اوور سیز کی بھی ایک ایک نشست ہے۔انتخابات میں 45 حلقوں پر پولنگ جاری ہے۔

33حلقےآزاد کشمیر اور 12 حلقے مہاجرین جموں و کشمیر کے ہیں۔ آزاد جموں کشمیر کے45حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد 32 لاکھ 28ہزار99 ہے۔آزاد کشمیرکے33 حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد 28 لاکھ 41 ہزار985 ہے۔ آزاد کشمیر کے33 حلقوں میں مرد ووٹرز کی تعداد 15 لاکھ 47 ہزار 850ہے۔ آزاد کشمیر کے33 حلقوں میں خواتین ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 94ہزار 135ہے۔مہاجرین جموں کشمیر کے 12 حلقوں میں کل ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار 114۔ کل مر د ووٹرز کی تعداد2لاکھ 22 ہزار 823اور خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 63 ہزار291 ہے۔آزاد جموں کشمیر کے 45 حلقوں میں کل پولنگ اسٹیشن کی تعداد 6ہزار 114 ہے۔ مر د پولنگ اسٹیشن کی تعداد ایک ہزار 1275 ہے ۔خواتین پولنگ اسٹیشن کی تعداد 930 ہے۔ مشترکہ پولنگ اسٹیشن کی تعداد ایک ہزار 178 ہے۔آزاد کشمیر کے33 حلقوں حلقوں میں کل پولنگ اسٹشن کی تعداد 5ہزار 123 ہے۔مظفرآباد ڈویژن کے168 پولنگ اسٹیشن حساس ترین قرار دیئے گئے ہیں۔ کل 300پولنگ اسٹیشنزکوحساس اور 759 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button