جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اہلیہ سرینا عیٰسی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اہلیہ سرینا عیسی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اہلیہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد وہ گھر پر آئیسو لیٹ ہیں۔یاد رہے کہ سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دور ان مزید 32افراد چل بسے ،

1841نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 841 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 32 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 310 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح تقریباً 5 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 22 ہزار 971 مریض انتقال کر چکے ہیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button