وزیراعظم عمران خان نے حق ادا کردیا، کراچی بحالی پلان کیلئے کتنے سو ارب کے پیکج کا اعلان کردیا
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کراچی کو 700ارب پیکج دینے کا فیصلہ کرلیا،عمران خان جمعے کودورہ کراچی میں پیکج کا اعلان کریں گے، کراچی کیلئے وفاقی ، صوبائی حکومت اور فوج مشترکہ انتظامی نظام بھی تشکیل دے رہی ہے، جس کے بعد باقاعدہ کراچی بحالی پلان پر عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔ سینئر صحافی اور تجزیہ کار کامران خان نے اپنے تبصرے میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان جمعے کے روز کراچی آرہے ہیں، کراچی نے پہلے اتنا شدت سے کبھی انتظار نہیں کیا جتنااس بار انتظار کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم جب کراچی آرہے ہیں، خبریں ہیں کہ عمران خان کراچی کے مسا ئل کے حل کرنے اور
عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت آرہے ہیں،میری عمران خان سے درخواست ہے کہ جب عمران خان جمعے کو آئیں تووہ اعلانات کرنا جن پر عملدرآمد ممکن ہو۔تاکہ حکومت کی مزید ساکھ خراب نہ ہو،معاف کرنا اس سے پہلے آپ نے بھی وعدے کیے، آپ کی پارٹی کے لوگوں نے وعدے کیے لیکن ان پر عمل نہیں ہوا۔حالیہ دنوں میں تحریک انصاف کے ایک دو ارکان اسمبلی کے علاوہ باقی تمام کی کارکردگی انتہائی خراب رہی ہے۔امید ہے کہ بالآخر سندھ حکومت بھی عوام کی چیخوں کو سنے گی۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ آپ کراچی کیلئے 700 ارب کا بحالی پلان لے کر آرہے ہیں۔ یاد رہے وزیر اعظم عمران خان جمعے کو کراچی کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائز لیا گیا۔وزیراعظم کو کراچی کی صورتحال امدادی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے واضح کیا کہ کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا۔ وزیر اعظم نے بارش کے باعث موجود حالات پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے نالہ لئی کے بہتر انتظامات پر وزیراعلی کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آٹا، چینی کی ترسیل مال گاڑی کی ذریعے کی جائے ۔ اسی طرح آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی دورہ کراچی پر ہیں۔آرمی چیف نے بارشوں اور سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔ آرمی چیف نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی امدادی کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے سیلاب سے شدید متاثرہ آبادی کی فوری مدد کی ہدایت کی۔ مشکل کی گھڑی میں پوری قوم یکجا ہے، پاک فوج ہم وطنوں کو کبھی مایوس نہیں کرے گی۔ اسی طرح اپوزیشن لیڈر صدر ن لیگ شہباز شریف بھی آج کراچی کے دورے پر ہیں، شہبازشریف کراچی میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے سمیت پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔