محدودگنتی کو اجازت کے باوجود دہائیوں بعد حج کی سعادت حاصل کرنے والاسعودی شہری آبدیدہ ہو گیا

ریاض(نیوز ڈیسک) اس بار صرف ساٹھ ہزار افراد کو حج کی اجازت دی گئی تھی، بہت خوش نصیب لوگ ہیں وہ جو اس محدود گنتی میں جگہ پا لینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ایک ایسا ہی خوش نصیب عرب شہری بھی ہے جس پر رب نے بالآخر مہربانی کر ہی ڈالی ہے۔ اپنے نام کے ساتھ حاجی کا اضافہ ہونے پر انتہائی خوشی سے سرشار حاجی عادل بوعبید نے بتایا کہ میں 35 برس سے حج کا خواب دیکھ رہا تھا۔جب بھی حج کا موسم آتا کوئی نہ کوئی مصروفیت یا کوئی مسئلہ آڑے آجاتاتھا۔ اس سال حج سے متعلق میرا خواب پورا ہوگیا۔ کورونا کی وجہ سے حجاج کی تعداد محدود ہے مگر قسمت نے میرا ساتھ دیا اور حج درخواست منظور ہوگئی۔

اُردو نیوز کے مطابق اس طرح کے متعدد حاجی اور بھی ہیں جنہوں نے دہائیوں کے انتظار کے بعد حج کی سعادت نصیب ہو گئی ہے۔میدان عرفات میں مصری حاجن بتایا”میں 30 برس سے فریضہ حج کا خواب دیکھ رہی تھی اس سال شرمندہ تعبیر ہوگیا۔میری خوشی کی کوئی انتہا نہیں لیکن خوشی کے اظہار کے لیے میرے پاس الفاظ بھی نہیں ہیں۔ میدان عرفات میں مراکش کے حاجی رشید الادریسی نے کہا ” حج درخواست کی منظوری کی اطلاع میرے لیے بہت بڑی خوشخبری تھی۔میں سعودی عرب میں مقیم ہوں۔ دل میں ایک طرح ڈر بھی تھا کہ پتہ نہیں درخواست منظور ہوگی یا نہیں۔ جب درخواست کا فارم سامنے آیا تو روانی کے ساتھ اسے بھرتا چلا گیا تھا۔اس سے میرے اندر یہ احساس ہوا تھا کہ اس سال حج کا خواب پورا ہو جائے گا۔ایک سوڈانی حاجی موسی حسین نے کہا ” پہلا حج بیس برس پہلے کیا تھا۔ اس دوران حج مقامات کی دنیا ہی بدل گئی ہے۔جیزان میں مقیم مصر کے ڈاکٹرعلی صبحی نے کہا کہ’ حج انتظامات بہت عمدہ ہیں۔ امیدواروں کے انتخاب میں شفافیت کا مظاہرہ کیا گیا‘۔اسی طرح کے اور کئی حاجی بھی ہیں جنہیں یہ سعادت پندرہ، بیس، پچیس، تیس سال کے انتظار کے بعد حاصل ہوئی ہے۔ ان افراد کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ سعودی کورونا وبا کی وجہ سے اس بار صرف 60 ہزار کو حج کے لیے منتخب کیا گیا ہے جن میں سعودیوں سمیت پاکستانی اور دیگر اقوام کے لوگ بھی شامل ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button