پاکستان کا وہ علاقہ جہاں آج عیدالاضحیٰ منائی گئی

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں بوہری برادری نے منگل 20 جولائی کو عیدالاضحی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی ہے ،نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع صدر بوہری بازار میں واقع طاہری مسجد میں ہوا، اس موقع پر ملکی سلامتی، امن وامن اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔کراچی میں دادی بوہرہ جماعت نے عیدالاضحی عقیدت واحترام اورکوروناایس اوپیز پرعمل کرتے ہوئے نماز عید ادا کی۔ترجمان منصورمعطر کے مطابق کراچی میں بوہرہ جماعت کی جانب سے نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع طاہری مسجد صدر میں ہوا، اس کے علاوہ کراچی میں آدم مسجد نزد سٹی کورٹ، سولجر بازار ، حیدری، شبیر آباد،

سولجربازار،بلوچ کالونی سمیت کئی مقامات پر عید الاضحی کی نماز ادا کی گئی نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے شہر میں کئی مقامات پر قربانی کی گئی۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔بوہرہ اسکاٹس کے رضا کاروں نے بھی سیکورٹی کے انتظامات کے علاوہ ایس اوپیز پرعملدرآمد کے لیے خصوصی انتظامات کیے تھے۔نماز عید کیموقع پر پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دییاور بوہری مساجد کو جانے والے راستے بند کردیے گئے ۔بوہری برادری مصری کیلنڈر کے مطابق عید اور دیگر تہوار مناتی ہے۔دوسری جانب ملک بھرمیں عید الاضحی کا تہوار کل بدھ کے روز کو مذہبی جوش و جذبے اورعقیدت و احترام سے منایا جائے گا ۔ ملک بھر میں مساجد ، عید گاہوں اور کھلے مقامات پر نمازعید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوںگے ۔ نماز عید کے اجتماعات میں امت مسلمہ کی سلامتی، ملک کی ترقی و خوشحالی ،کشمیر کی آزادی اور عالمی وبا ء کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔حکومت کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کوروناوباء کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمدکیا جائے ، عید کی نماز کے موقع پر ماسک پہناجائے اور سماجی فاصلے کا خیال رکھاجائے۔ عید کی نماز کے بعدسنت ابراھیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانورقربان کئے جائیں گے جن کا گوشت عزیز و اقارب، محلے داروں،غرباء اور مساکین میں تقسیم کیا جائے گا۔ پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عید الاضحی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے، پولیس اہلکارنمازعید کے اجتماعات کے مقامات پر حفاظتی ڈیوٹیوں پر تعینات ہوںگے جبکہ افسران سکیورٹی کی نگرانی کیلئے پیٹرولنگ کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button